اداکارہ صنم جنگ وہ پہلی خاتون سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے اپنا پرفیوم کا برانڈ کھولا ۔ انہوں نے مختلف و منفرد پرفیومز کا برانڈ اپنے نام سے لانچ کیا ہے۔
صنم نے اپنا برانڈ متعارف کرنے کے حوالے سے بتایا کہ:
''
پہلے بھی مجھے کاروبار کی بہت سی آفرز ہوئی تھیں، لیکن میں ہمیشہ سے خود ذاتی طور پر کچھ کرنا چاہتی تھی، یہ خوشبو ایک عورت کی خوبصورتی کو نکھارتے ہیں، میں بھی بچپن سے اپنی والدہ کے پرفیومز سے متاثر ہوتی تھی۔
انہوں نے مسٹک فال، ہیوینلی ڈیوائن اور فار ایور کرش کے نام سے 3 پرفیومز متعارف کروائے ہیں۔ ان کے برانڈ کے ایک پرفیوم کی قیمت 4 ہزار روپے تک ہے انہوں نے صنم جنگ فریگرنس کے نام سے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں پر صارفین ان پرفیومز کی قیمتیں اور آن لائن ڈلیوری سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
کسی نے کمنٹ میں انڈیا سے آرڈر کرنے کی فرمائش کی تو کوئی ملک کے مختلف شہروں میں ڈلیوری سے متعلق سوال کر رہا ہے کسی نے کہا کہ بہت مہنگے ہیں تو کسی کو انتظار ہے کہ کب وہ صنم کی طرح ان کی استعمال شدہ فروٹ کی خوشبو کو استعمال کریں گے۔