پاک چین مضبوط تعلقات۔۔ گلوکار علی ظفر کا چینی گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا آتے ہی چھا گیا

image

پاکستانی گلوکار علی ظفر جو کہ پاکستان، بھارت میں اپنی گلوکاری کی بدولتے جانے جاتے ہیں، کی جانب سے اپنے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی۔ نئے گانے میں علی ظفر چینی گلوکارہ کے ساتھ نظر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر اور چینی گلوکارہ ژیانک منکی کی جانب سے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 70 سال ہونے پر ٹریبیوٹ پیش کیا گیا ہے۔

دل چرالیا تم نے کے نام سے یہ گانا علی ظفر کی جانب سے 21 مئی کو اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈٰا پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیا گیا۔ جبکہ چینی گلوکارہ کی جانب سے یہ گانا اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا۔

گانے میں پاکستانی اور چینی سفارتی تعلقات کو مثبت انداز میں دکھایا گیا ہے۔ گانے کی شاعری سادہ مگر پراثر ہے جو کہ محبت اور دوستی کے رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔

اگرچہ علی ظفر کے اس گانے پر لوگوں کی جانب سے پذیرائی دی جارہی ہے لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔ البتہ علی ظفر نے تنقید کرنے والوں جواب نہیں دیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہہ یہ گانا پاکستان چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خصوصی طور پر پیش کیا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ میں نے کچھ چینی جملے بھی سیکھے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی گلوکارہ ژیانک منکی کی جانب سے کسی یہ پہلا گانا ہے جو کہ کسی دوسرے ملک میں ریلیز ہوا ہے۔ گلوکارہ کی جانب سے واضح کردیا گیا تھا کہ وہ چین کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں اپنے گانے ریلیز نہیں کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts