ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے کراچی ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں شاہراہ فیصل کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کیلئے نو گو ایریا قرار دے دیا گیا ہے ۔ اب جو بھی شاہراہ فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلائے گا اسے نہ صرف بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا بلکہ مزکورہ شخص کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے
اس کے علاوہ جارہی کردہ اعلامیہ میں ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے احتیاط کریں اور ہیلمٹ کا استعمال کریں
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کر ڈالا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف یہ ایک مہم شروع کی گئی جو کہ فی الحال تو شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلئے ہی ہے۔