قربانی کے جانور کو شدید تکلیف دی اور ۔۔ جانیں قربانی کے جانوروں کے ساتھ پیش آنے والے 3 افسوسناک واقعات جو دل دہلا دیں

image

سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں موجود ہیں جن میں منفرد اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق معلومات موجود ہوتی ہیں، مگر آج کچھ ایسے واقعات کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جنہوں پڑھ کر ہو سکتا ہے آپ افسردہ ہو جائیں۔

کراچی میں قربانی کے جانوروں کے ساتھ کچھ ایسے دلخراش اور افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جو کہ قربانی کے جانور کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ انسانی بے حسی کو بھی منظر عام پر لا رہے ہیں۔ کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں قربانی کے جانور کو چوری کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں رات کے اندھیرے میں دو مشکوک افراد قربانی کے جانور کی سی کھول کر اسے لے گئے، قربانی کے جانوروں کے ساتھ چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پڑوسی نے گائے باندھنے کے تنازع پر قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر جانور زخمی ہو گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تنازع قربانی کے جانور کو باندھنے کی وجہ سے پیش آیا۔ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں قربانی کے جانوروں کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا، ڈکیتی کے واقعے میں 20 ملزمان ملوث تھے، ملزمان کی جانب سے 100 سے زائد جانوروں کو چوری کر لیا گیا تھا۔ فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں نے تقریبا 6 گائیں اور 62 چھوٹے جانوروں کو چوری کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US