جون کے آخری دنوں سے ہی کراچی والوں کو بارش کا بے صبری سے انتظار تھا اور آئے روز بارش جیسا سہانا موسم اس بات کی طرف اشارہ کرتا تھا کہ اب تو بارش ہو ہی جائے گی مگر بارش نہ ہوئی اور گرمی مزید بڑھ گئی۔ لیکن آج صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا۔
ملیر، گلشن اقبال، گزری، ڈیفینس، حسن اسکوائر، نارتھ کراچی، شاہراہِ فیصل سمیت کورنگی، گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا ا اور سائٹ ایریا میں بھی بارش ہورہی ہے اور حسبِ معمول بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونا شروع ہوگیا ہے، شہر بھر میں بارش سے شدید ٹریفک جام ہوچکا ہے۔ جن شہریوں نے جانوروں کی خریداری کرلی ہے ان کے ہاں گلیوں میں مٹی اور کیچڑ سے دلدل بن گیا ہے۔
بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چلی گئی جس پر
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ :
''
شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، جلد ہی بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے، لیکن بارش زیادہ ہوئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔