کسی کے جینے کی وجہ چھن گئی تو کسی نے کیا بڑھاپے میں نئی زندگی کا آغاز ۔۔۔ گزشتہ ہفتے کی 10 وائرل تصاویر جن کے چرچے آج بھی ہو رہے ہیں

image

وائرل تصاویر ہماری ویب میں پیر کے دن آپ کو ضرور دکھائی جاتی ہیں، جس کا مطلب گذشتہ ہفتے ہونے والے واقعات و حالات سے آپ لوگوں کو واقف رکھنا ہوتا ہے۔ اور ہر ہفتے آپ لوگوں کی جانب سے ہمارے اس وائرل تصاویر فیچرڈ آرٹیکل کو پسند بھی کیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح اُمید کرتے ہیں آج بھی آپ لوگ ضرور پسند کریں گے۔ آپ کو کون سا واقعہ زیادہ یاد رہا، ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیے گا، تاکہ اگلے آنے والے ہفتے میں ہم آپ لوگوں کی پسند کا خاص خیال رکھیں اور اس طرح کی وائرل تصاویر آپ کو دکھائیں۔

گزشتہ ہفتے کی وائرل تصاویر:

٭ دلیپ کمار کا انتقال:

بھارت کے مشہور اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں اور ان کی زندگی کی تصاویر بہت وائرل ہوئیں، مگر ان کی بیگم سائرہ بانو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کی گئی، جس میں وہ دلیپ کی آخری رسومات سے قبل ماتم کناں ہیں، ان کا سر پکڑ کر لیٹی ہوئی ہیں۔ اس تصویر نے لوگوں کو خوب جذباتی کردیا تھا ۔ دلیپ کمار کی بیگم سائرہ بانو کا شوہر کے انتقال پر کہنا تھا کہ: '' مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے جینے کی وجہ چھن گئی ہو، میں اکیلی ہوگئی ہوں۔ ''

٭ بُشریٰ انصاری کے ڈانس کی تصاویر اور ویڈیو:

اداکارہ بُشریٰ انصاری نے سلطانہ صدیقی کے پوتے کی ڈھولکی پر ڈانس کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے بہت تنقید کی، یہاں تک کہ بشریٰ انصاری کو لوگوں کو بتانا پڑ گیا کہ یہ میرے پوتے جیسا ہے اور 3 ماہ سے تکلیف میں مبتلا تھی، گھر والوں کی پسند اور اسرار پر میں نے ڈانس کرلیا تو کیا ہوگیا، یہ میری اپنی مرضی ہے، مجھے بھی اپنی عمرکے بارے میں پتہ ہے۔

٭ ویٹرگُل حسن کی بچوں کے ساتھ تصویر:

آزادکشمیر پولیس میں 1993میں کانسٹیبل ویٹر کے طو پر ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے گل حسن کو بھرتی کیا گیا تھا جنہوں نے ساری زندگی اپنی محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔ یہ اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ساتھ مانک پیاں مہاجر کیمپ مظفرآباد میں دو کمروں کے کچی چھت کے مکان میں رہتے تھے اور غربت کے باعث خود تو تعلیم حاصل نہ کی، مگر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ گل حسن کی 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ڈاکٹر بن گئے اور اب اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی کسی سے بھی ایک روپیے کی ادھار نہیں لی اور نہ ہی کسی سے قرض لیا یا رشوت لینے کے بارے میں سوچا، یہاں تک کہ ان کو ایک مرتبہ ٹانگ میں گولی بھی لگ گئی تھی، مگر بہرحال یہ اپنی ایمانداری سے گھر کا گزر بسر کرتے رہے۔ آج ان کے 4 بچے ڈاکٹر ہیں جو ان کا فخر ہیں، ٹوئٹر پر تاجک سہیل نامی شخص نے ان کی تصویر اور معلومات شیئر کی ہیں، جس کے بعد فیس بک پر بھی ان کی کہانی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین بھی ان کے بچوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ گل حسن کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ میرے بچے در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں، خود پڑھ لکھ کر اپنا نام بنائیں ۔ میرے والد پیسے نہ ہونے کے باعث ڈاکٹری علاج سے محروم رہ گئے تھے اور جلد ہی مجھے چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے، جس پر میرے دل میں یہی امید تھی کہ میرے بچے ڈاکٹر بنیں اور فری میں ان ضرورتمندوں کا علاج کریں جن کے پاس ڈاکٹروں کی فیس ادا کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔

٭ 70 برس کی عمر میں شادی کرنے والے دادا جی:

پروفیسر گلزار کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہے تھے۔ وہ اکیلے بجھے بجھے زندگی گزار رہے تھے۔اس دوران پروفیسر گلزار کے بچوں نے ان کی تنہائی دیکھتے ہوئے ایک دلچسپ فیصلہ کیا۔ ان کے بچوں نے ایک بار پھر اپنے والد کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی شادی نزہت شاسمین نامی خاتون سے کروادی جو ان سے عمر میں چند سال چھوٹی ہیں۔پروفیسر گلزار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میرے بچے یہ مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نزہت کو میری زندگی میں آنا تھا اور ہماری شادی ہوگئی۔ ستر سالہ پروفیسر گلزار کی دلہن نزہت شاسمین نے انٹرویو میں کہا کہ سب دعا کریں کہ اللہ ہم دونوں کے حق میں اچھا کرے۔نزہت نے بتایا کہ میرے لیے یہ رشتہ میری بہو نے پسند کیا ہے۔ پروفیسر گلزار کی ننھی نواسیاں بھی ان کی شادی پر بہت خوش دکھائی دیں۔

٭ محمد اکرام سجاد :

محمد اکرام سجاد نامی ایک پولیس اہلکار نے احساس پروگرام کے پیسے لینے آئی معذور بزرگ خاتون کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر سینٹر کے گیٹ سے اندر کاؤنٹر تک لے کے گئے۔ پولیس اہلکار کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے اس کو انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔

٭ اداکاراؤں کے ہم سٹائل ایوارڈ لباس:

پاکستانی اداکاراؤں خصوصا علیزے شاہ کی جانب سے پہنا ہوا ہم سٹائل ایوارڈ کی تقریب کا لباس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا، ان کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں، لوگوں نے بے حد تنقید کا نشانہ بنایا۔

٭ ایمن سلیم کی شوبز دنیا:

ایمن سلیم جوکہ ڈرامہ سیریل چُپکے چُپکے میں جلوہ گر ہوئیں اور مداحوں کے دل جیتے، انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا، تو ان کے ماڈل شوٹس اور ڈرامے کے مختلف سین کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔

٭ اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی:

پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا کی منگنی معروف فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ ہوئی، ان کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں۔ انیا گیٹ فِٹ ایتھلیٹک کی بانی اور ہیڈ آف نیوٹریشن ہیں۔ انیا نے انسٹاگرام پر شگفتہ اعجاز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ماں کے گلے لگی ہوئی ہیں اور کیپشن میں ماں کو اپنا دِل اور پکی سہیلی قرار دیا ہے۔

٭ ماں بیٹی کو قتل کرنے والا نوجوان:

امریکی ریاست فلوریڈا میں 21 سالہ نوجوان نے کار ریسنگ کرتے ہوئے سڑک پر چلتی ہوئی ماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس پر امریکی جرائم کورٹ نے اس شخص کو سزا سنائی۔ ان کی یہ تصویر ہفتے کی رات سے بہت وائرل ہو رہی ہے۔

٭ عاصم اظہر کی مبینہ منگنی

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبریں اور میرب علی کے ساتھ ان کی تصاویر بہت وائرل ہوئیں، جس پر عاصم نے بتایا کہ ہم اچھے فیملی دوست ہیں، البتہ منگنی نہیں ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US