پنڈ دادن خان میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جبکہ حادثہ کے نتیجے میں 37 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو زرائع کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر اللہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس وقت تمام زخمیوں میں سے 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی اور 5 کو جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ریسکیوزرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں سوار زائرین آزاد کشمیر سے اللہ کے قریب پیر کھارا دربار جا رہے تھے۔