ایک یا دو نہیں بلکہ ۔۔ عیدالاضحیٰ کی کتنی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا؟

image

سعودی عرب کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کی 11 چھٹیاں ملیں گی جبکہ نجی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے چار تعطیلات کا اعلان ہوا ہے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز بدھ 14جولائی 4 ذی الحجہ 1442ھ ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا جبکہ تعطیلات کا آخری روز اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ 1442ھ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا تاحال واضح اعلان نہیں کیا گی تاہم پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US