پہلے صرف سنا تھا پر آج دیکھ لیا انسان کے پاس دولت ہو تو ۔۔ دولہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری، ویڈیو وائرل

image

آپ نے بہت سی شاہانہ شادیاں دیکھیں ہو ں گی لیکن ایسی شادی آپ نے نہ تو کسی عام شہری کی دیکھی ہو گی اور نہ ہی وزیر یا پھر وزیر کے بیٹے/ بیٹیوں کی بھی۔

پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین کے محمد صدیق نامی امیر زادے نے اپنی بارات کیلئے کسی مہنگی کار کا انتخاب نہیں کیا بلکہ ہیلی کاپٹر کا انتخاب کیا اور اسی ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی لاکھوں روپوں کی کرنسی نچھاور کی اور اس موقع پر آسمان میں ہر طرف مختلف قسم کے نوٹ ہی نظر آتے رہے۔

محمد صدیق کی بارات منڈی بہاوالدین سے گر ات کے علاقے میں واقع کرسٹل میج ہال و ریسٹورنٹ پہنچی، اس موقع پر گھر والے اور قریبی دوست احباب دولہے کی انٹری ہیلی کاپٹر پر دیکھ کے بے انتہا خوش ہو رہے تھے اور اپنے موبائل فون سے اس منظر کو ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر رہے تھے۔

دولہا محمد صدیق کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کا کرایہ 15 ہزار ڈالر ہے اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 23 لاکھ 90 ہزار بنتی ہے۔واضح رہے کہ محمد صدیق کویت میں ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US