یہ اونٹ کی قربانی کرتے ہیں اور ۔۔۔ جانیں پاکستان کی یہ 4 مشہور شخصیات کس جانور کی قربانی کرتے ہیں؟

image

عید قربان میں چند روز ہی باقی ہیں ایسے میں عید کی تیاریاں عروج پر ہیں، کوئی بکرا لا رہا ہے تو کوئی گائے کو ترجیح دے رہا ہے۔

پاکستان کی مشہور شخصیات قربانی کے لیے کس جانور کو ترجیح دیتے ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔

شیخ رشید:

پاکستانی سیاست میں ہل چل مچانے والے شیخ رشید مویشی منڈی میں بھی بھاؤ تاؤ کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شیخ رشید خود منڈی جاتے ہیں اور قربانی کا جانور خریدتے ہیں۔ شیخ رشید کو قربانی کے جانوروں میں اونٹ بہت پسند ہیں۔

فیصل قریشی:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام، فیصل قریشی۔ فیصل کا کہنا ہے کہ مجھے سنت ابراہیمی ادا کرنے کا بے حد شوق ہے، میں خود اس سنت کو پورا کرتا ہوں۔ جبکہ ہم گائے کی قربانی کرتے ہیں۔

سرفراز احمد:

پاکستانی کرکٹ کا ایک جانا پہچانا نام، سرفراز احمد قربانی کے جانور کے لیے گائے کا انتخاب کرتے ہیں۔ سرفراز احمد کیٹل فارمز میں سے جانور کا انتخاب کرتے ہیں۔

ریشم:

اداکارہ ریشم قربانی کے لیے گائے کو ترجیح دیتی ہیں، ریشم عموما دو جانوروں کی قربانی کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US