پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے دیال پور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو ایک جھال روڈ پر واقع ایک دوکان میں داخل ہوئے اور مالک کو کو یرغمال بنا کر اس سے پیسوں کا مطالبہ کی جس پر دوکان مالک نے 20 ہزار روپے نقدی انہیں دی پر ڈاکوؤں نے اسے کم کہہ کر پیسے دوکان دار کو واپس کر دے اور وہاں سے چلے گئے۔
لیکن کچھ ہی دیر بعد انہیں ڈاکوؤں نے دیالپور میں ہی واقع ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کاصفایا کیا اور یہاں سے 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام سی سی ٹی وی کی مدد سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور اسی واقعہ پر پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں ایک ہی گروہو ملوث ہے۔
واضح رہے کہ یہ دڈکو جس دوکان میں دکیتی کی نیت سے پہلے داخل ہو ئے تھے اس کے مالک کا کہنا ہے کہ مجھے یرغمال بنا کر رقم کا مطالبہ کیا مگر جب میں نے انہیں رقم دی تو ڈاکوؤں نے کہا کہ ہم ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے لوٹنے والے ڈاکو ہیں اور یہ بولنے کے بعد مجھے 20 ہزار دیے اور وہاں سے چلے گئے۔