کرنٹ لگا اور ہمارا جانور مر گیا پھر۔۔۔ جانیں اس بارش کے موسم میں اپنے جانور کو محفوظ بنانے کے 2 آسان طریقے

image

بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات عام ہیں لیکن ان واقعات میں حفاظت کرنا بہت ضروری ہے، عید قربان کے آتے ہی جانوروں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ آج ایسی ہی چند باتیں بتائیں گے جن سے آپ جانوروں کو بارش اور کرنٹ سے بچا سکتے ہیں۔

ایسی ہی چند باتیں بتانے سے پہلے آپ کو ایک واقعے کے بارے میں بتاتے چلیں، کراچی کے علاقے کیفے ہوٹل چھٹن شاہ مزار کے قریب قربانی کا جانور بجلی کے کھمبے سے بندھا ہوا تھا، بارش کے اس موسم میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے یہ قربانی کا جانور ہلاک ہو گیا ہے۔

محفوظ جگہ:

قربانی کے جانور کو کسی ایسی جگہ باندھیں جہاں بجلی کے تار موجود نہ ہوں، ساتھ ہی ساتھ پانی یا کوئی ایسی زہریلی چیز موجود نہ ہو جسے جانور کھانا سمجھ کر کھا لے، کیونکہ کئی واقعات ایسے بھی سامنے آئے تھے جہاں سردی لگنے یا گٹکا یا پلاسٹک کھانے سے جانور ہلاک ہو گئے تھے۔

قربانی کے جانور کی طبیعت کا خیال:

قربانی کا جانور ایک ایسا جانور ہے جس کی خاطر تواضع ہر کوئی کرتا ہے مگر اس جانور کی طبیعت کے بارے میں اکثر لوگ دھیان نہیں رکھتے ہیں۔ عموما جانور کے کان کو چیک کر کے بخار کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جبکہ جانور کے منہ سے رال بہنا بھی جانور کے بیمار ہونے کی علامت ہو سکتا ہے۔ لیکن ان سب میں برساتی موسم میں جانور بیمار بھی ہو سکتا ہے اور کرنٹ سے مر بھی سکتا ہے، اس سب صورتحال میں ایک محفوظ جگہ جانور کو محفوظ بنا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US