نوٹ کہیں جعلی تو نہیں؟ جانیں وہ 5 طریقے کون سے ہیں جن سے باآسانی کرنسی نوٹ کی پہچان ہو سکتی ہے؟

image

ویسے تو کرنسی نوٹ ہمیشہ ہی سے اہمیت کے حامل رہے ہیں مگر یہی کرنسی نوٹ اس وقت آپ کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے جب کوئی آپ کو جعلی کرنسی نوٹ تھما کر بے وقوف بنا دے۔ آج آپ کو جعلی کرنسی نوٹ کی کچھ نشانیاں بتائیں گے جن سے ہو سکتا ہے آپ کو بھی فائدہ ہو جائے۔

کرنسی نوٹ کا فرنٹ حصہ:

کرنسی نوٹ کے فرنٹ حصے پر قائداعظم کی تصویر موجود ہوتی ہے جو کہ واٹر مارک پورٹریٹ ہوتا ہے۔ یہ تصویر کرنسی نوٹ کے سیدھی طرف موجود ہوتی ہے۔ اگر قائداعظم کی یہ تصویر سیدھی طرف موجود نہیں ہے تو عین ممکن ہے کوئی آپ سے جعلسازی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کرنسی نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لکیر:

اکثر اوقات ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑا نوٹ دکاندار لیتا ہے تو اسے ہاتھ کی انگلیوں سے محسوس کرتا ہے، اس نوٹ پر موجود ابھری ہوئی لائنوں کو محسوس کرتا ہے۔ یہ ابھری ہوئی لائنیں دراصل کرنسی نوٹ کے اصلی نوٹ ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی سیل:

ہر کرنسی نوٹ پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سیل موجود ہوتی ہے جو اس نوٹ کے اصلی ہونے کی گواہی دیتی ہے۔

سیکیورٹی تھریڈ:

۔سیکیورٹی تھریڈ کرنسی نوٹ کے اصلی ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہوتا ہے۔

کرنسی نوٹ کا پیپر:

کرنسی نوٹ کا کاغذ عام کاغذوں کے مقابلے میں کافی اچھا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ باآسانی جعلی نوٹ کی پہچان ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US