اچانک ایک ساتھ 35 لوگوں پر آسمانی بجلی گر پڑی اور پھر ۔۔ جانیں اس خوفناک واقعے کے بارے میں جس نے کئی گھر اجاڑ دئیے

image

سیلفی لینے کا شوق مہنگا پڑ گیا جب چند افراد ایک قدیم عمارت میں کھڑے سیلفی بنوا رہے تھے اچانک آسمانی بجلی گرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہولناک واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پیش آیا جب آسمانی بجلی گرنے سے سیلفی لینے والے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد 12ویں صدی میں تعمیر کیے گئے عامر قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش کا مزہ لیتے سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کڑکی۔

رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے دوران تقریباً 27 افراد قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

جے پور کے سینئیر پولیس افسر راہل پرکاش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US