شرم آنی چاہیئے یہ سب عوام کا پیسہ ہے ۔۔۔ جانیں کہاں پی ٹی آئی رہنما نے سرکاری گاڑیوں کا قبرستان ڈھونڈ نکالا، ویڈیو دیکھیں

image

ویسے تو سوشل میڈیا پر کئی طرح سے حکومت سے شکایت کی جا سکتی ہے چاہے ویڈیو اپلوڈ کر کے یا پوسٹ پبلش کر کے، ایسا ہی کچھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خرم شیر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی ہے جس میں خرم شیر زمان سرکاری گاڑیوں کے قبرستان اور سندھ حکومت کی غفلت سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت روبی پلازہ کلفٹن کے پاس موجود ہوں جہاں سندھ حکومت کی کرپشن دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں خرم شیر زمان نے سرکاری گاڑیوں کے قبرستان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور سندھ حکومت سرکاری پیسے کو ضائع کر رہے ہیں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبرستان میں چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مہنگی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US