عیدقرباں کے موقع پر وفاقی کابینہ نے چھٹیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان میں کورونا وبا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عید قرباں پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔