داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کی بس پر بم دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے اور یہ دھماکہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویثرن کے ضلع اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ کے قریب داسو ڈیم جانے والی بس پر ہوا۔
ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف نے کہا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 4 چائینیز انجینئر اور 2 ایف سی اہلکار بھی شامل تھے، محمد عارف کے مطابق تمام زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی زخمیوں کی بھی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ائیر ایمبولینس طلب کر لی گئی ہے تاکہ انکا بہترین علاج ممکن ہو سکے اور انکی جان بچ سکے۔
اس کے علاوہ دپٹی کمشنر محمد عارف نے یہ بھی بتایا ہے کہ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گیا ہے اور سیکیورٹی فوسرسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کی اس وقت کو شش کی جا رہی ہے۔