سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

image

پاکستان کے سابق صدر مملکت ممنون حسین انتقال کرگئے۔

سابق صدر ممنون حسین کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین گزشتہ دو ہفتوں سے پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ والد کئی سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور آج جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔

ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

ممنون حسین پاکستان کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہ چکے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US