اتنا چھوٹا گھر ! بازو کی لمبائی جتنے گھر کا کرایہ ایک لاکھ روپے ہے اور۔۔۔ جانیں یہ فلیٹس کہاں ہیں اور اس میں کون کون سی سہولیات موجود ہیں؟

image

پاکستان میں کئی گھر ایسے ہیں جہاں لوگ ایک کمرے کے فلیٹ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ فلیٹس عام فلیٹوں سے مختلف ہوتے ہیں، عموما ان فلیٹس میں مجبور افراد ہی رہائش اختیار کرتے ہیں۔

ان فلیٹس کا کرایہ بھی کم ہی ہوتا ہے۔ مگر اب ہم جن کرائے کے کمروں کی بات کرنے جا رہے ہیں ان کا کرایہ ہی 1 لاکھ روپے سے شروع ہوتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو میں بازو کی لمبائی جتنے فلیٹس موجود ہیں جو کہ ایک کمرے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان فلیٹس کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فلیٹ ایک کمرے کا ہوتا ہے۔ لیکن اس ایک کمرے میں بھی ضرورت کی ہر چیز موجود ہوتی ہے۔ اس کمرے کو اس انداز سے بنایا جاتا ہے کہ لوگ باآسانی زندگی گزر بسر کر سکیں۔

ٹوکیو میں موجود یہ فلیٹس نوکری کی تلاش کے لیے جاپان آنے والوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

ہو سکتا ہے ٹوکیو میں دیگر مقامات پر سستے فلیٹس موجود ہوں جن کا کرایہ بھی مناسب ہو، مگر عموما وہ فلیٹس آفس سے دور ہوتے ہیں۔ جبکہ ان فلیٹس کو تعمیر ہی نوکری پیشہ افراد کے لیے کیا گیا ہے جنہیں دفاتر تک پہچنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

ٹوکیو کی کمپنی سپلیٹس نے خاص طور پر یہ فلیٹس نوکری پیشہ افراد کے لیے بنائے ہیں جبکہ ان فلیٹس کا کرایہ 70 ہزار ین تک ہوتا ہے جو کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد بھی بن سکتا ہے۔

اس چھوٹے سے فلیٹس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں انٹرنیٹ، ڈیلیوری باکس، اے سی اور آٹو لاک کی سہولیات موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US