عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو سفر کے دوران ہی ڈرائیوروں اور مسافروں کو ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور عوام کو اس وبا سے بچانے کیلئے ہی یہ عمل شروع کیا گیا ہے۔
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں 100 سے زائد مسافروں اور ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ خیر پور، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر متعدد افراد کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اور سکھر، ٹھٹھہ،میرپور خاص اور شکارپور میں کورونا وائرس ویکسین لگوانے کے بعد انکے سرٹیفیکٹ نہ رکھنے والوں پر 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔