راچی کے مختلف علاقوں موسلادھار بارش، رات گئے ہونے والی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ شہر کی بیشتر سڑکیں اس وقت تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
موسلا دھار بارش سے گرمی و حبس کا خاتمہ ہو گیا، سب سے زیادہ بارش شاہراہ فیصل، طارق روڈ،سائیٹ، بلدیہ، ملیر اور لانڈھی میں ہوئی۔
اس کے علاوہ تیز بارش سے سسڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے
واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسماےت سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں مںں 45 ملی مٹر تک بارش ہوچکی ہے اور رات 12 بجے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ رات دیر تک یا پھر صبح سویرے بھی بارش متوقع ہے۔ جبکہ کراچی میں ای کے بعد ایک تھنڈرسیل بن رہے ہیں اور اس تھنڈر سیل کے بعد بننے والے تھنڈر سلر سے 33 ملی مٹرا سے زائد کی بارش کا امکان ہے۔