ماں باپ کی طلاق ہوگئی تھی اور میں اپنی ماں سے ۔۔ 58 سال بعد ماں سے ملنے کے بعد کیا ہوا ؟ جانیں ایک ایسی آدمی کی کہانی جو آپ کو بھی رلا دے گی

image

دنیا بھر میں ایسے اشکبار کر دینے والے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن کے مناظر کا صرف سن کر ہی دل خون کے آنسو روتا ہے اور انتہائی افسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھنے کے بعد صارفین غم زدہ ہوگئے ہیں کیونکہ کہانی ایک ماں اور بیٹے کی ہے۔

بلاشبہ ماں وہ ہستی ہے جس کے پیروں تلے جنت ہے۔ ماں اپنی اولاد کی خاطر سب کچھ قربان کردیتی ہے اور ان کے خاطر ایک پل نہیں جی سکتی۔

کئی ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں کہ بچہ اپنی والدہ سے بچپن میں کسی وجوہات کی بناء پر بچھڑ جاتاہے اور ملاقات کئی سالوں بعد جاکر ہوتی ہے۔ ایک ایسی 58 سالہ شخص کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو بچپن میں اپنی جنت جیسی ماں سے بچھڑ گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ 58 سالہ شخص نے ہوش سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ اپنی والدہ سے ملا جس کے مناظر نے دیکھنے والوں کو اشکبار کر دیا۔

چھوٹی سی عمر میں ہی اس کے والد نے اس کی والدہ کو طلاق دے دی تھی اور والد اسے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

وہ شخص اپنے بیٹے کو اپنی والدہ سے نہ ملنے دیتااور نہ ہی دیکھنے دیتا تھا۔

بعد ازاں وہ شخص بڑا ہوگیا اور اپنی والدہ سے ملنے کی دل میں خواہش جاگی ۔ بہت عرصہ تلاش کے بعد آخر کاراس نے اپنی والدہ کے گھر کا پتہ تلاش کیا۔اور اپنی بچھڑی ہوئی ماں سے ملنے پہنچ گیا۔

دیکھیئے 58 سالہ شخص اپنی والدہ سے طویل عرصے بعد کس طرح ملا اور کیا ہوا اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US