ناظرہ لازمی ہوگا اور ۔۔ جانیئے کس صوبے میں قرآن کی تعلیم اسکولوں میں لازمی قرار دے دی گئی؟

image

قرآن پاک کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے اور والدین اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی قرآن کی تعلیم دلواتے ہیں ، بچے صبح اسکولوں کو جاتے ہیں اور پھر ظہر کی نماز کے بعد مدرسے میں قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں یوں بچوں کا سارا دن پڑھائی میں مصروف رہتا ہے، لیکن اب پنجاب حکومت میں پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق سرکاری، نجی اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہوگی۔ اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کا آغاز آئندہ تعلیمی سیشن 2021-22 سے ہوگا۔ پہلی سے تيسری جماعت تک ہفتے ميں تین دن کلاسز جبکہ چہارم اور پنجم ميں ہفتے میں چار کلاسز ہوں گیاور 50 نمبر کا سالانہ امتحان بھی لیا جائے گا۔

اس نوٹیفیکیشن سے بچوں کے والدین بھی رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اب سکول میں جہاں دنیاوی تعلیم ملتی ہے، ساتھ ہی دینی تعلیم بھی دی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کہ سرکاری سطح پر یہ اعلان کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US