آپ شادی کی تیاریاں کریں میں آجاؤں گا۔۔ جانیے ان 3 شہیدوں کی رلا دینے والی کہانیاں جن کے گھر ویران ہوگئے

image

پاکستان آرمی دنیا کی واحد آرمی ہے جو بیک وقت اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان آرمی کے بے شمار جوانوں نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

لیکن ان سب میں کچھ ایسے بھی شہید جوان ہیں جن کے سر سہرا سجنے والا تھا، تو کوئی باپ بنا تھا۔ وطن کی خاطر ان جوانوں نے اپنی خوشیوں کو وطن پر قربان کر دیا۔ ایسے ہی چند جوانوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

کیپٹن عفان شہید:

کیپٹن عفان مسعود خان بلوچستان کے ضلع پسنی میں آئی ای ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ عفان ان جوانوں میں شامل ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ جوان بھی تھے۔

کیپٹن عفان دو ماہ پہلے ہی والد بنے تھے، ان کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شہید فیض اللہ:

شہید فیض اللہ فرنٹئیر کور (ایف سی) کے جانباز جوان تھے۔ شہید فیض اللہ گلگت بلتستان میں شہید ہو گئے تھے۔

شہادت سے چند روز قبل فیض اللہ کی شادی طے پا گئی تھی، تیاریاں عروج پر تھیں، فیض اللہ کی شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے، مگر شہادت کی خبر نے شادی کے گھر میں افسردگی کا ماحول پیدا کر دیا تھا، اگرچہ فیض اللہ شہید ہوئے تھے، مگر جوان اولاد کا غم کسی بڑے صدمے سے کم نہیں تھا۔

کیپٹن روح اللہ:

کیپٹن روح اللہ کا شمار بھی پاکستان آرمی کے خوبصورت اور باصلاحیت جوانوں میں ہوتا ہے۔ کوئٹہ میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

کیپٹن روح اللہ کی دو ماہ بعد شادی ہونا تھی، مگر جام شہادت نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ ان جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کر دیا تھا، مگر دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US