ان کی تنخواہ 2 کروڑ ہے ۔۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس، پائلٹس اور دیگر عملے کی اصل تنخواہ کتنی ہوتی ہے ؟ جواب جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

image

ویسے تو فضائی سفر کے اخراجات آسمان کو چھو رہے ہوتے ہیں مگر ان اخراجات کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کی تنخواہیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں۔

آج آپ کو ایسی ہی ایک دلچسپ خبر بتائیں گے جس میں برطانیہ میں فضائی عملے سمیت پائلٹ اور دیگر اسٹاف کی تنخواہوں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر:

برطانیہ میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تنخواہ کی مد میں سالانہ 91 ہزار پاؤنڈ یعنی تقریبا پاکستانی 2 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

پائلٹس:

جبکہ پائلٹس جو کہ ہوائی جہاز کے حوالے سے سب اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ پائلٹس سالانہ 79 ہزار ڈالرز یعنی پاکستانی 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں۔

ائیر ہوسٹس:

اسی طرح ائیر ہوسٹس بھی کمائی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ائیر ہوسٹس کی سالانہ تنخواہ 25 ہزار پاؤنڈز یعنی پاکستانی 54 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

بیگج ہینڈلرز:

ائیر پورٹ پر موجود بیگج ہینڈلرز کی سالانہ تنخواہ 22 ہزار پاؤںڈز یعنی پاکستانی 48 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ائیرو اسپیس اینجنئیر:

ائیرو اسپیس اینجنئیر بھی سالانہ 81 ہزار پاؤنڈ یعنی پاکستانی 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں۔

ائیرو کرافٹ مکینک:

ائیر کرافٹ مکینک بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ائیر کرافٹ مکینک کی سالانہ آمدنی 45 ہزار پاؤنڈز یعنی پاکستانی 98 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US