جاتے جاتے سب کو رلا گئے ۔۔ وہ 5 مشہور شخصیات جن کا عید سے پہلے ہی انتقال ہوگیا اور گھر ویران ہوگیا

image

سال 2021 کئی مشہور شخصیات پر بھاری گزرا ہے، ویسے تو ہر ایک نے جانا ہے مگر بہت سی شخصیات اس دنیا سے کوچ کر گئی ہیں۔

ایسی ہی چند شخصیات کے بارے میں آپ کو بتائیں گے

فرہاد ہمایوں:

پاکستانی فنکار اور مشہور گلوکار فرہاد ہمایوں بھی ایک ایسی ہی شخصیت تھے جو کہ بہت جلدی دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے تھے۔ فرہاد کا انتقال عید الفطر کے بعد ہوا تھا، ان کا انتقال بری۔ ٹیومر کے باعث ہوا تھا۔ فرہاد کی والدہ نوید شاہد سے ایک انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے کی کون سی خوبی آپ کو متاثر کرتی ہے؟ اس کے جواب میں نوید شاہد کا کہنا تھا کہ فرہاد ایک سچا جانباز اور باہمت جوان ہے۔ فرہاد نے ہر موقع پر مجھے متاثر کیا ہے۔

لیکن آج فرہاد اپنی ماں کو تنہا کر گیا ہے، اس عید پر نوید کو اپنے بیٹے کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

عرفان خان:

مشہور بھارتی اداکار عرفان خان بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ عرفان خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کو اپنی ماں سے بے حد لگاؤ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ عرفان آخری وقت میں اپنی ماں کو یاد کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ میں اپنی ماں کے پاس جا رہا ہوں، وہ مجھے لینے آئی ہیں۔ اب میں ان کے ساتھ لمحات گزاروں گا۔

نائلہ جعفری:

نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نورپور کی رانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بے حد مقبولیت سمیٹی تھی۔ نائلہ کینسر میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ جبکہ انہیں شدید پریشانی بھی جھیلنی پڑ رہی تھی۔ انہیں اس ظالم سماج نے ہر طرح سے تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا تھا۔

ممنون حسین:

ممنون حسین بھی پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ایک تھے۔ سابق صدر پاکستان ممنون حسین بھی بڑی عید پر بھرپور اہتمام کرتے تھے۔ اس سال ان کے انتقال پر سارے انتظامات پھیکے پڑ گئے ہیں۔

مشاہد اللہ خان:

مشاہد اللہ خان ویسے تو سیاسی شخصیت تھے مگر وہ اپنے گھر کے سربراہ بھی تھے۔ مشاہد اللہ خان جوش و خروش کے ساتھ تہوار کو مناتے تھے۔ ان کی رحلت پر ان کی کمی گھر والوں کو شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

مشاہد اللہ خان کے بیٹے افنان ہر سال والد کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے جاتے تھے، مگر والد کی وفات کے بعد سے اب وہ نماز عید کی ادائیگی کے حوالے سے والد کو یاد کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US