بڑی عید کا انتظار بچوں اور بڑوں سب کو ہی تھا، کسی نے آج کے دن جانوروں کو نہلایا دھلایا تو کوئی بھاگا چاقو اور چھریاں تیز کروانے۔ سعودی عرب میں آج منگل کے دن عید منائی گئی جبکہ پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں کل 22 جولائی کو عید منائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے خصوصی گائیڈلائنز بھی جاری کردی ہیں۔ نماز عید ادا کرنے کے بعد تمام مسلمانوں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانوروں کو ذبح کریں گے۔ این سی او سی کی گائیڈلائن کے مطابق عید کی نماز مکمل ایس اوپیزکے ساتھ کھلی جگہ یا میدان میں ادا کی جائے گی۔ دورانِ نماز مسجد کے دروازے اورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی، بچے، بوڑھے اوربیمار افراد کو گھر پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے جبکہ ماسک کے بغیرکوئی بھی شخص عید گاہ میں داخل نہیں ہوگا۔ گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔ جانور ذبح کرنے کے بعد آلائشوں کو اٹھانے کا عمل بھی گذشتہ سالوں سے زیادہ فعال رکھی جانے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔