جانوروں سے متعلق ویسے تو کئی ایسی باتیں ہیں جو کہ لوگوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں مگر کچھ جانور اور پرندے ایسے بھی ہیں جو کہ منفرد اور خوفناک باتوں سے متعلق جانے جاتے ہیں۔
آج ایسے ہی چند جانوروں کے بارے میں باتیں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہوں۔
بھیڑیے کا چاند کی طرف دیکھ کر چیخنا:
بھیڑیے کو عموماً ایک خوفناک جانور کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کہ اندھیرے میں چاند کی طرف دیکھ کر چیختا ہے۔
ہو سکتا ہے آپ بھی بھیڑیے کی اس حرکت سے متعلق آگاہی رکھتے ہوں، مگر دراصل بھیڑیے چونکہ رات کو ہی اپنی نقل و حرکت بڑھاتے ہیں اسی لیے اسے خوفناک چیزوں سے متعلق جوڑا جاتا ہے۔
بھیڑیے کی چیخ کو عموماً خوفزدہ چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن بھیڑیا دراصل اپنے ساتھیوں سے بات چیت کے لیے سگنل دینے کے لیے چیختا ہے۔
اس چیخنے سے بھیڑیا اپنے ساتھیوں کو چوکنا کر سکتا ہے یا شکار سے متعلق سگنل فراہم کر سکتا ہے۔
الو کی ہنسی کسی کی موت کی علامت:
الو ایک ایسا پرندہ ہے جو کہ رات ہی کو نقل و حرکت رکھتا ہے، الو کا شمار ان پرندوں میں ہوتا ہے جو کہ منفی پہلو سے جانا جاتا ہے۔ جیسے کہ کالے جادو کے حوالے سے۔
مگر الو ایک ایسا پرندہ جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اگر یہ پرندہ ہنستا ہے تو کسی کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اسی طرح میکسیکو میں مانا جاتا ہے کہ اگر الو اپنی آواز میں چیخے یا ہنسے تو تصور کیا جاتا ہے کہ کوئی ہم سے بچھڑنے والا ہے۔
چمگادڑ کا کھڑکی سے ٹکرانا:
مغربی ممالک میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اگر چگادڑ آپ کے گھر کی کھڑکی سے ٹکرا جائے تو گھر میں کسی کی موت ہوگی۔
Oh mymag کی ویب سائٹ کے مطابق مغربی ممالک میں چگادڑ کو اندھیرے اور وہشت سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔