کہیں معذور بیوی کو دیا سہارا، تو کہیں شوہر کو دھوپ کی تپش سے بچایا ۔۔ ان لوگوں نے حج کے دوران کیسے اپنے ساتھی کو سہارا دیا؟ جانیئے ان 3 جوڑوں کی کہانی

image

حج کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کے لئے باعث فخر ہے اور جن لوگوں کو خدا کے گھر جانے کا شرف حاصل ہو جاتا ہے ان سے زیادہ خوش نصیب کوئی نہیں۔ اس سال چونکہ محدود لوگوں کو حج پر جانے کی سعادت حاصل ہوئی وہیں کچھ ایسے روح پرور مناظر دیکھے گئے جو پہلے کہیں نہیں دیکھے۔ کہیں میاں بیوی کی محبت دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔ ایسے ہی تین جوڑوں کی کہانیاں ہماری ویب میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

تصویر میں موجود خاتون معزور ہے وہ چل نہیں سکتی۔ مگر ان کے ساتھ موجود ان کے محرم ان کے ساتھی ان کے شوہر وہیل چیئر پر بٹھا کر حج کے فرائض کی ادائیگی کروا رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب پسند کیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر جس میں دو جوڑے اپنے ساتھیوں کی مدد کر رہے ہیں ان کو دھوپ کی تپش سے بچا رہے ہیں۔ ایک تصویر میں جبلِ رحمت پر بیٹھی ہوئی خاتون دعا مانگ رہی ہے اور ان کے شوہر چھتری سے ان کو دھوپ سے بچا رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں شوہر دھوپ میں نماز ادا کر رہے ہیں تو بیوی ان کے سر پر چھتری سے سایہ کر رہی ہے۔ یہ تصویریں سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اس سال کی سب سے خوبصورت اور دلکش تصاویر ہیں جو دل کو چھو رہی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US