موٹر سائیکل کی قیمتیں بڑھ گئیں ... جانیں موٹر سائیکل کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے؟
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاپانی اور چینی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں نے بنا کسی پیشگی اعلان کے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ جن میں جاپان کی مختلف بائیکز کی قیمت میں ڈھائی سے آٹھ ہزار کا اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی موٹرسائیکل بنانے والوں نے عالمی منڈی میں اسٹیل اور پلاسٹک کے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ہزار تک کا اضافہ کیا ہے۔
مارکیٹ لیڈر برانڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے موٹر سائیکل کی قیمتیں ڈھائی ہزار سے پانچ ہزار تک بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہوگا