کراچی کی عوام کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ صوبہ سندھ
میں کل بروز 26 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ شہر کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں 23 جولائی سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ کراچی میں 24 جولائی سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ کل کی صبح بھارتی راجھستان سے ہوتا سندھ میں داخل ہوگا، جمعہ کی صبح سے بالائی سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ جمعہ کی رات تک ہوا کا دباؤ کراچی اور حیدر آباد پہنچے گا۔
شہر قاٸد میں کل رات سے 26 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔