گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 35 سے زائد افراد جاںبحق ہو گئے تھے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ واضح رہے حادثہ بس اور ٹرک کے تصادم کے باعث پیش آیا تھا۔
اس حادثے میں کئی گھرانوں کے چراغ بھج گئے ہیں، کوئی یتیم ہو گیا ہے تو کوئی اپنے پیارے سے بچھڑ گیا ہے، اسی طرح کئی خواتین بیوہ ہوئی ہیں اور بہت سے رشتہ دار ابدی بیند کو سو گئے ہیں۔
رحیم یار خان کے تین بھائی بھی اسی بدقسمت بس میں سوار تھے جس بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔
بدقسمت بس میں سوار تینوں بھائی اسی امید کے ساتھ گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ امی کے ساتھ بڑی عید کی بڑی خوشیاں منائیں گے مگر کیا معلوم تھا کہ گھر تو جائیں گے مگر صحیح سلامت نہیں جا پائیں گے۔
سوشل میڈیا پیج پر اپلوڈ پوسٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ تینوں بھائی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے گھر واپس آرہے تھے۔
عید کی شاپنگ بھی ماں کے ساتھ کرنا تھی مگر عید کے نئے جوڑوں کے بجائے کفن میں لپٹ گئے۔ سگے بیٹے گھر آکر ماں کے ساتھ عید کی تیاریوں کو دوبالا کرنا چاہتے تھے لیکن یہ تیاریاں ماند پڑ گئی تھیں جب یہ حادثے کی خبر گھر والوں تک پہنچی۔
ایک ساتھ تین بیٹوں کی میت دیکھ کر ماں ہوش و حواس میں نہیں تھیں، کیونکہ اچانک حیح سلامت بیٹوں کو اس طرح کفن میں لپٹا دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا۔ اور وہ تو پھر ماں ہے جس نے اپنے بیٹوں کو کھویا ہے۔
جبکہ اسی حادثے میں ایک باپ نے اپنا جوان سال بیٹا بھی کھویا ہے جس کا غم اس باپ کی آںکھوں سے جھلک رہا تھا۔