لیاقت علی خان پاکستان کی ان شخصیات میں سے ہیں جو کہ پاکستان بننے کے عمل میں شامل تھے۔ لیاقت علی خان ویسے تو ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے اور ہو سکتا ہے آپ سمجھیں کہ ان کے بچے بھی عیاشی کی زندگی گزر بسر کر رہے ہوں۔
لیکن آج لیاقت علی خان کے بیٹوں کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔
ولایت علی خان:
ولایت علی خان لیاقت علی خان کے سب سے بڑے صاحب زادے تھے جن کا 1982 میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔
اشرف لیاقت علی خان:
اشرف لیاقت علی خان لیاقت علی خان کے بیٹے تھے جو کہ 2014 میں سرطان کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ اشرف لیاقت علی خان نے بنا کسی بے نامی جائداد کے اپنی خود کی جمع پونجی سے اپنا علاج معالجہ کیا۔
70 سال کی عمر میں اشرف سرطان کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
اکبر علی خان:
جبکہ لیاقت علی خان کے چھوٹے بیٹے اکبر علی خان حیات ہیں، کراچی میں رہائش پزیر اکبر علی خان ایک تاجر ہیں جو کہ کراچی میں کاروبار کر رہے ہیں۔ اکبر علی خان نے
لندن سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی میں رہائش اختیار کی تھی۔
کراچی میں اکبر لیاقت علی خان نے کئی بڑی کمپنیاں چلائیں جبکہ ائیر لائنز اور سفری کاروبار کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔
اکبر علی خان اس وقت گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں جبکہ ہفتے میں تین ڈائلاسز ہوتے ہیں۔ اکبر علی خان کی بیٹیاں اس وقت والد کے علاج معالجہ کر رہی ہیں، جبکہ اس سب انہیں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔