پاکستان کی سیاسی شخصیات ویسے تو کئی وجوہات کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔ لیکن آج جس شخصیت کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ پاکستان بھر میں جانے جاتے ہیں۔
جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی۔ فواد چوہدری پاکستانی سیاست کا ایک اہم حصہ ہیں جو کہ پاکستانی میڈیا، پاکستانی عدالتی نظام سے بھی کافی واقفیت رکھتے ہیں۔
فواد چوہدری اس وقت وفاقی وزیر بھی ہیں اور ایک جانی مانی شخصیت بھی ہیں۔ آج فواد چوہدری کی فیملی کے بارے میں بتائیں گے اور فواد چوہدری کے پیشے سے متعلق بھی معلومات فراہم کریں گے۔
فواد چوہدری ویسے تو ایک وکیل ہیں لیکن قانونی ماہر کے طور ہر میڈیا میں آچکے ہیں، اس کے علاوہ فواد چوہدری نے کئی سال بطور تجزیہ کار چینلز پر کام بھی کیا ہے۔ جبکہ اس وقت فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف میں بطور ممبر قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
جبکہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد شوبز کا ایک جانا پہچانا نام ہے، حبا شوبز دنیا کا ایک نام جبکہ فواد سیاست کا ایک مشہور نام، دونوں نے اپنے اپنے پیشے میں نام بنا لیا ہے۔ فواد چوہدری اپنی بیگم حبا اور بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام نسا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی بیٹی نسا کے نام پر کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔ یہ برانڈ پاکستان برائڈل فیشن ویک میں حبا فواد نے اپنا برانڈ لانچ کیا تھا۔ حبا فواد کی شخصیت ایسی تھی یا تو پھر فواد چوہدری کے گن تھے کہ مشہور اداکارہ ریشم، سمیت کئی اداکاروں نے حبا فواد کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔
حبا فواد ویسے تو ایک فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن انہوں نے سیاحت اور فیشن دونوں کو ایک ساتھ متعارف کرانے کا پلان تیار کیا ہے۔ اسی حوالے سے حبا پاکستان کے منفرد اور خوبصورت مقامات اور پاکستان کے کپڑوں اور ٹیکسٹائل کو اجاگر کریں گی۔
اس سب صورتحال میں فواد چوہدری اپنی بیگم کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں، چاہے فیشن انڈسٹری میں کام ہو یا پھر دنیا بھر میں گھومنا ہو۔ فواد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ نظر آتے ہیں۔