کہیں شوہر نے چار بچوں کی ماں کو بے دردی سے مارا تو کسی کے ہاں ہوئی بیٹے کی پیدائش ۔۔ گذشتہ ہفتے کی 6 وائرل تصاویر جن کے چرچے آج بھی ہو رہے ہیں

image

گزشتہ ہفتہ ہر کسی کو ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ عیدِ قرباں کی یادیں بھی ساتھ ہیں، جانوروں کی قربانی اور گوشت بھی فریزر میں ہے۔ یہ تو ہوئی قربانی کی بات، ساتھ ساتھ آپ کو ایک مرتبہ پھر پچھلے ہفتے ہونے والے واقعات بتا رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر یہ باتیں آج بھی وائرل ہیں۔

٭ عاصم اظہر کے قربانی کے بقرے کے ساتھ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں مزاق اڑایا وہیں ان کو پسند بھی کیا، کسی نے کہا کہ یہ دیکھو ایک تصویر میں 2 بکرے کتنے اچھے لگ رہے ہیں تو کسی نے کہا کہ اللہ قربانی قبول کریں، یوں ان کی یہ تصویر پچھلے ہفتے خوب وائرل ہوئی۔

٭ اداکارہ اقراء عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ان کی تصاویر بھی بہت وائرل ہوئیں۔ کہیں یاسر نے تصاویر شیئر کیں تو کہیں اقراء نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی تصویر دکھائی البتہ چہرہ چھپایا ہوا ہے۔

٭ حیردآباد میں 4 بچوں کی ماں کو شوہر نے انتہائی تکلیف دے کر قتل کردیا اور 4 سالہ بچی نے ماں کا درد لوگوں کو بتایا، ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور ہیش ٹیگ قرۃ العین ایک ٹرینڈ بن گیا، ہر جگہ ان کو انصاف دلوانے کے لئے احتجاج کیا گیا۔

٭ نور مقدم قتل بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا اور اب بھی لوگ ملزم جعفر کو سزائے موت دینے کے لئے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں اور اب تو اس کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی تصاویر اور بیانات نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

٭ قربانی کے بھینسے کو جامعہ کراچی کی سوسائٹی میں گولیاں مار کر قابو پانے کی کوشش کرنے کی تصاویر اور ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے شدید دُکھ کا اظہار کیا۔

٭ گلوکارہ آئمہ بیگ کی منگنی کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں اور خاص کر لوگوں نے ان پر تنقید کی کیونکہ انہوں نے ساڑھی بنا آستین کی پہنی ہوئی تھی اور اس پر امام ضامن پہنا ہوا تھا جس پر بی بی فاطمہ رضہ کا نام لکھا ہوا تھا، جس پر لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US