سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کے عمرہ زائرین کے بڑی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے عمرہ بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے بیرون ممالک کے زائرین کو سعودی عرب آنے اور عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کورونا ایس او پیز کے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، اس کے علاوہ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کرنے کو کہا گیا ہے جس کے لیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔