بالی ووڈ اسٹار نوازالدین صدیقی اور انکی اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس کیوں لے لیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

image

بھارت کی فلمی دنیا کے سپر اسٹار نوازالدین صدیقی اور انکی اہلیہ عالیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا، یہ فیصلہ دونوں نے اپنے بچوں کی خاطر کیا اور اب باقی کی زندگی ساتھ گزارنے کا فیصلہ بھی کر لیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے دونوں کو اپنی غلطی کا احساس دلایا جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ باہمی رضامندی سے واپس لے لیا۔

اسی طلاق کے بارے میں نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ شادی سے پہلے ہی میری تعلقات میری بیوی کیساتھ خراب چل رہے تھے اور میری بیوی مجھ پر اکثر بے وفائی کے الزامات لگایا کرتی تھیں۔بہترین اداکار نوازالدین صدیقی نے 2010 میں انجلے نامی ہندو لڑکی سے شادی کی اور شادی کے بعد انجلی نے اپنا نام تبدیل کر کے عالیہ رکھ لیا۔

لیکن شادی کے 5 سال بعد 2015 میں دونوں میں اختلافات کی خبروں نے تیزی پکڑ لی جس کے بعد 2019 میں عالیہ صدیقی نے خلع کیلئے درخواست دائر کی مگر 2021 میں اب خلع کی درخواست واپس لے لی۔نوازالدین صدیقی اور عالیہ کی 9 سالہ بیٹی اور ایک 5 سالہ بیٹا ہے۔

واضح رہے کہ اب دونوں ایک ساتھ ہی دبئی کا رخ کریں گے جہاں انکے دونوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts