میں پہلے اسکول میں پڑھاتی تھی ۔۔ اداکارہ منزہ عارف سکول ٹیچر سے اداکارہ کیسے بنیں؟ اداکارہ بتاتے ہوئے

image

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ منزہ عارف مختلف ڈراموں میں والدہ یا بھابھی جیسے مضبوط کرداروں میں جلوہ گر ہوتی رہیں ہیں اور ہر کوئی ان کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے پسند کرتا آیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کو بہت کم وقت میں اچھی شہرت ملی ہے۔ اداکارہ کے 2 بیٹے ہیں ایک بیٹا تو حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام میں دکھائی دیا، البتہ بڑا بیٹا میڈیا سے دور رہتا ہے مگر ایک بہترین شیف بھی ہے۔

اداکارہ منزہ ماضی میں اسکول ٹیچر ہوا کرتی تھیں وہ بتاتی ہیں کہ: '' میں ہر وقت بہت گھبراتی تھی، ڈرتی تھی، ہمیشہ سب سے دور رہا کرتی تھی، اسکول میں پڑھاتی تھی، پھر لڑکوں کے سکول میں بھی پڑھانے لگی، مگر میں ڈرتی تھی، پھر میں نے مختلف پروگرامز میں حصہ لیا، خالی ہال میں پریکٹس کرتی تھی، میرے شوہر نے مجھے سہارا دیا اور اسی طرح مختلف چھوٹے موٹے سٹیج کرداروں اور تقاریری مقابلوں میں حصہ لیا اور یوں میری زندگی میں لرزتی آنکھوں کے ساتھ میں آگے بڑھتی رہی، مجھے انہی تمام چیزوں نے بنایا اور تبدیلی آنا شروع ہوگئی۔ میرا تعلق ایسی فیملی سے ہے جہاں 80 فیصد لوگ سکول اور تعلیمی اداروں سے وابسطہ ہیں، ماسٹرز کرنے کے بعد میری شادی ہوگئی اور ایک سال میں میرا پہلا بچہ آگیا اور پھر اس کے بعد میں نے سکول میں پڑھانا شروع کردیا۔ ''

منزہ مزید بتاتی ہیں کہ: '' جب میں نے سکول میں پڑھانا شروع کیا تو اس وقت وہ پرنسپل بہت اچھی تھیں، انہوں نے بھی مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، وہ نہ ہوتی تو شاید میں نوکری کو آگے بڑھانے کا سوچتی بھی نہیں، لیکن پھر میں نے پرائمری کی کلاس 4 کو پڑھانے کی ہاں کرلی، پہلا دن ، دوسرا دن اچھا گزرا، لیکن کلاس 4 کے اتنی زیادہ انرجی والے بچے تھے کہ بس، مجھ سے بچے نہیں سنبھلے، میں نے گھر جا کر بولا کہ میں اب کبھی نہیں پڑھاؤں گی، میں غلط جگہ چلی گئی، پھر اگلے دن صبح میرے شوہر نے پوچھا کہ کیا اسکول نہیں جاؤ گی تو میں نے کہا نہیں میں جاؤں گی اور پھر سکول گئی، پرنسپل سے ملی، میں نے کہا مجھ سے نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کورس کرو اور اپنے ساتھیوں کو دیکھو اور یہ مشاہدہ کرو، اس کے بعد مجھے سمجھ آگیا کہ کیسے پڑھانا ہے اور یہ ایک عرصے کی کہانی ہے۔ ''

6 سال بعد میں سکول کی پرنسپل بن گئی اور 6 سال تک ہی ایک بڑا سکول خود چلایا، کالج میں ڈرامہ پروگرامز میں حصہ لیا کرتی تھی، میرے شوہر میرے بچوں کو پرفارمنس کروانے کے آرٹس کاؤنسل لے کر گئے تھے اور بچوں کو موقع دیا کہ جو کرنا ہے کرو، میرے بچے شروع سے تھیٹر کرتے آئے، اور اس دن آڈیشن کرتے ہوئے کسی نے میرے شوہر کو 2007 میں کہا کہ بھابھی کو بھی بولیں کہ ایک چھوٹا سا رول کریں اور پھر یہیں سے میں نے اداکاری کی دنیا میں کام کرنا شروع کردیا اور یوں مجھے مواقع ملتے گئے اور میرے شوہر نے مجھے اتنا آگے بڑھنے کا موقع دیا کہ میں جتنا ان کا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts