زندگی کے سفر میں گزر جاتے ہیں جو مقام ۔۔ مشہور گلوکار کشور کمار کا گیت گانے والا یہ پاکستانی کون ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی آواز سے حیران کر دیا؟

image

کسی نے صحیح کہا ہے کہ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں اور ہمارا وطن پاکستان تو ٹیلنٹ سے بھرپور ہے۔ٹیلنٹ کی بات کی جا رہی ہے تو حق نواز کی بات نہ کی جائے ایسا تو ہو نہیں سکتا ۔ حق نواز ایک پاکستانی شہری ہے جس کی مدھر آواز بھارتی لیجنڈری اداکار کشور کمار سے جیسی ہے۔

یہ نوجوان اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اپنی مدھر آواز سے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ جبکہ حق نوازپنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقے منٹ کمری کا رہنے والا ہے۔

ایف نائن پارک میں جب حق نواز نے کشور کمار کا مشہور زمانہ گیت " زندگی کے سفر میں گذر جاتے ہیں جو مقام، وہ پھر نہیں آتے" گانا شروع کیا تو لوگوں کا ہجوم انکی آواز سے متاثر ہو کر انکی طرف کھنچا چلا آیا اور انکے گانے کو اپنے موبائل میں ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں محفوظ کرنے لگے۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے موبائل فون میں گانے کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں اور دیکھ دیکھ کر پڑھ رہے ہیں اور گانا باقاعدہ مائیک پر گا رہے ہیں مزید یہ کہ ڈگ کے زریعے انکی آواز پورے پارک میں سنی جا رہی تھی۔ تاہم انکی یہ آواز انکی اپنی ہے اور اس ویڈیو میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔

کیونکہ مشہور صحافی مطیع اللہ جان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود اس شخص سے مل چکے ہیں اور یہ آواز انکی اپنی ہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts