کراچی اور پی ٹی آئی کی کارکردگی ۔۔ کیا کامران خان پی ٹی آئی کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں؟

image

مشہور زمانہ اینکر و صحافی کامران خان نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر بننے پر مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا ڈالا کہ مرتضیٰ وہاب تن من دھن لگا دیں اور اب اس موقع پر سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو کی سرپرستی میں کراچی کے تمام زخم دھو ڈالیں کیونکہ کراچی کے ساتھ پی ٹی آئی نے وفا نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی کی زمہ داریاں نئے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر مرتضیٰ وہاب کو سونپ دیں ہیں ۔جبکہ بلاول بھٹو اور مرتضیٰ وہاب کراچی کے پیدائشی بیٹے ہیں اس لیے انہیں چاہیے کہ کراچی والوں کے تمام تر مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں۔

واضح رہے کہ کامران خان ایک مشہور صحافی ہیں اور آج کل ایک نجی چینل پر ٹاک شو ہوسٹ ہیں۔ مزید یہ کہ آج کامران خان نے جو یہ بات کہی ہے اس کے سننے کے بعد ہر کوئی شخص چونک گیا ہے۔

کیونکہ کافی عرصے سے انکے ٹویٹ سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ یہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حق میں اور اپوزیشن کے مخالف ہیں ، مگر آج پیپلز پارٹی کے حق میں بولنا اب یقیناََ اس بات کا یہ ثبوت ہے کہ یہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US