مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ویزا سے متعلق برطانوی حکام نے اہم فیصلہ کرتے ہوٸے ان کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ویزا میں توسیع کی درخواست دی گٸی تھی تاہم برطانوی حکام
نے ان کے ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔
نواز شریف کی برطانیہ میں چھ مہینے قیام کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی جس کے باعث انہوں نے مزید قیام کے لیے ویزا میں ایکسٹینشن کی درخواست جمع کراٸی تھی۔
برطانوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے نواز شریف کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ان کے پاس دو آپشن موجود ہیں، ایک تو وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں اور وہاں سے بھی درخواست مسترد ہونے پر وہ برطانوی عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔
واضح رہے میاں محمد نواز شریف کو 16 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی جس کے بعد 19 نومبر کو نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔