کہاں ہو تم؟ سنبل شاہد کو یاد کرتے ہوئے بہنوں نے مداحوں کے ساتھ جزباتی پیغام شئیر کر دیے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کو یاد کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کر دیا۔

اسما عباس اور بشریٰ انصاری کی اپنی بہن سنبل شاید کے ساتھ ڈھیروں یادیں موجود ہیں جو جنہیں وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

بشریٰ انصاری اور اسما عباس اپنی بہن سنبل سے انتہائی محبت اور ان کا احترام کرتی تھیں۔

اداکارہ اسما عباس کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں وہ اپنی ہر دل عزیز بہن سنبل شاہد کے ہمراہ موجود ہیں۔

فنکارہ اسما عباس کی جانب سے بہن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’کہاں ہو تم؟‘

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنبل کے ہاتھ میں مائیک موجود ہے جس میں وہ اسما عباس کے ساتھ کچھ گاتی نظر آرہی ہیں۔

علاوہ ازیں اس سے قبل بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن سنبل کو بے حد یاد کرتے ہوئے ان کی یاد میں پرانی تصاویر شئیر کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس حقیقت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ سنبل اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’نہیں معلوم کہ سنبل کے بغیر ہماری زندگیاں کیسے گُزریں گی۔‘

یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کو سنبل شاہد کورونا کا شکار ہوکر اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts