دوسری شادی کرتے وقت ڈر تو لگا، لیکن خوش ہوں ۔۔ چند مشہور شخصیات جن کے بچوں نے دوسری شادی کی اور اب خوش ہیں

image

شادی کا موقع زندگی میں جب پہلی مرتبہ ملے تو ہزاروں چہرے خوشیوں سے کھلکھلاتے نظر آتے ہیں اور پھر جب کسی وجہ سے دوسری شادی کرنی پڑے تو ہر آنکھ میں سوال اور لاکھوں زبانوں پر تنقید ہوتی ہے، لیکن قسمت کا لکھا کوئی نہیں مٹا سکتا۔

ایسی ہی کچھ مشہسر شخصیات کی اولادیں بھی ہیں جنہوں نے اک نہیں بلکہ دو مرتبہ شادی کی۔ وہ کون ہیں؟

٭ ملک ریاض کا نواسہ:

مشہور بزنس مین اور امیر ترین شاہی فرد ملک ریاض کے نواسے زوریز ملک نے مشہور ماڈل علیزے گبول سے دوسری شادی کرلی۔ واضح رہے کہ دونوں کی یہ دوسری شادی ہے اور علیزے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

٭اسماء عباس کی بیٹی:

مشہور اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارہ نور عباس نے بھی دوسری شادی اسد قریشی سے کی اور اب یہ بہت خوش ہیں اور ہر جگہ اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

٭ شہروز:

پاکستانی اداکار شہروز نے بھی صدف کنول سے دوسری شادی کی ارو آج کل صدف اپنے ایک بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ اداکار شہروز مشہور اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں۔

٭بشریٰ انصاری کی بیٹی

اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نے بھی گذشتہ سال دوسری شادی کی تھی، ان کے تین بچے ہیں اور یہ مشہور ماڈل بھی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ: '' پہلی شاید کے بعد دوسری کرتے وقت ڈر تو بہت لگا، لیکن شاید یہ میرا صحیح فیصلہ تھا اور میں بہت خوش ہوں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts