یہ صرف 24 لاکھ کے بال ہی کٹوا لیتے ہیں ۔۔ دنیا کی 6 غیر استعمال شدہ چیزیں جن پر ارب پتی افراد نے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

image

کیا آپ کو معلوم ہے دنیا میں ایسے ارب پتی افراد بھی موجود ہیں جو کہ کروڑوں ڈالرز ان چیزوں پر خرچ کردیتے ہیں، جن کو شاید وہ خود استعمال بھی نہیں کرتے۔ آج ہم آپ کو ان چھ چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کہ بارے میں آپ نے کھبی سنا بھی نہ ہو۔

1 کیا آپ نے کبھی 3 ملین ڈالر کی کھڑکی دیکھی ہے، جی ہاں ایک امریکی امیر ترین شخص نے 3 ملین ڈالر کی کھڑکی خریدی (جو کہ پاکستانی روپوں میں 49 کروڑ سے زائد بنتے ہیں)، جو کہ 1963 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کہ قاتل نے چھپنے کیلئے استعمال کی تھی۔

2 دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دا ونچی سائنسی جرید نے کیلئے انہوں نے 30 ملین ڈالر سے زائد ادا کیے(جو کہ پاکستانی روپوں میں 4 ارب سے زائد بنتے ہیں)۔ تاہم دا ونچی سائنسی جریدہ دنیا میں تاریخی جریدے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ مگر اس کا استعمال کرنا ناممکن ہے کیونکہ اس جریدے میں لکھے گئے الفاظ انتہائی خفیہ ہیں جو پڑھے نہیں جاسکتے۔

3 دنیا میں ایک ایسا ٹوائلٹ پیپر بھی ہے جو کہ 1.3 ملین ڈالر کا ہے(جو کہ پاکستانی روپوں میں 21 کروڑ سے زائد بنتی ہیں) ۔ دراصل یہ ٹائلٹ پیپر سونے کا بنا ہوا ہے اور دنیا کے امیر ترین افراد اپنی شان وشوکت اور دکھاوے بازی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹوائلٹ پیپر عام پیپر کی طرح کام کرتا ہے۔

4 دنیا میں ایک امیر ترین شخص ایسا بھی ہے جس نے 240,000 ڈالر صرف ایک ٹی شرٹ پر خرچ کردیے(جو کہ پاکستانی روپوں میں 39 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے)۔ دراصل یہ ٹی شرٹ خالصتاً سونے کی بنی ہوئی ہے، اور اس کو پہننا انتہائی مشکل کام ہے اور ایسے دھویا بھی نہیں جاسکتا ہے۔

5 کیا آپ کبھی 20000 ڈالر کے بال کاٹنا پسند کرے گے؟ نہیں نہ۔۔ لیکن برونائی کے سلطان اپنے بالوں کو کاٹنے کے لیے باربر کو برطانیہ سے بلاتے ہیں جو کے صرف ایک گھنٹے کیلئے 20000 ڈالر خرچ کرتے ہیں(جو کہ پاکستانی روپوں میں 32 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے)۔

6 کتوں سے انسانوں کی محبت کے بارے میں آپ نے بہت سنا ہوگا، مگر ایک شخص نے اپنے کتوں کیلئے ہیرو کے ہار پر 3.2 ملین ڈالر خرچ کر دئیے(جوکہ پاکستانی روپوں میں 52 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے)۔ اس ہار میں 1600 سے زائد کے ہیرے جواہرات جڑے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US