برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اور ان کے شاہی شان و شوکت کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی باتیں گردش کرتی رہتی ہیں لیکن آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے ایک ایسی حیرت انگیز معلومات جو جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے ملکہ الزبتھ کے جوتوں کے بارے میں تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔
جوتوں کا ڈیزائن اور ڈیزائنر
ملکہ الزبتھ نصف صدی یعنی 50 سالوں سے ایک ہی ڈیزائن کے جوتے پہن رہی ہیں اور اس بیچ آج تک انہوں نے اپنے جوتوں کے لئے کسی اور ڈیزائن کا انتخاب نہیں کیا اور ان جوتوں کو بنانے کے لئے سالوں سے انہوں نے ایک ہی جوتے بنانے والی کمپنی کو مختص کر رکھا ہے جس کا کام ان کے لئے خاص جوتے تیار کرنا ہے۔
جوتوں کی دیکھ بھال
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ملکہ نے اپنے جوتوں کی دیکھ بھال کے لئے باقاعدہ ایک نوکروں کا عملہ مختص کر رکھا ہے جس کا کام صرف ان کے جوتوں کی دیکھ بھال کرنا اور انہیں چمکانا ہے۔
خود جوتے نہیں پہنتیں
ملکہ الزبتھ کے حوالے سے یہ بات بھی ایک برطانوی میڈیا نے شائع کی ہے کہ ملکہ کبھی خود جوتے نہیں پہنتی ان کے جوتوں کو پہنانے اور اتارنے کا کام بھی ان کا وہ اسٹاف کرتا ہے جو ان کے جوتوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لئے مختص ہے۔
جوتوں کی قیمت
ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے دن پہننے والے جوتے (سینڈل) کی قیمت 1995 ڈالر پاکستانی روپے کے حساب سے 3 لاکھ ستائس ہزار پانچ سو اٹھارہ روپے ہے جبکہ ان کے من پسند ڈئزائن والے اس کالے جوتے کی قیمت لاکھوں روپے سے بھی کئی زیادہ ہے۔