ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔۔ دیکھیں چند ایسی حیرت انگیز تصاویر جنہیں دیکھ کر آپ کا بھی دماغ چکرا جائے

image

اکثر ہمارے سامنے کچھ ایسی چیزیں آتی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے آج ایسی ہی چند تصویریں آپ کو دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ بھی چکرا جائیں گے۔

درخت کے بیچ پھنسی گاڑی

کیا یہ گاڑی اُڑ رہی تھی جو اتنے اونچے درختوں کے درمیان میں پھنس گئی؟ زرا سوچیں یہ کیسے ممکن ہے آخر یہ گاڑی ان درختوں کے بیچ کیسے پھنسی ہوگی۔

شملہ مرچ کے اندر ایک اور اُگتا ہوا شملہ مرچ

یہ تصویر دیکھیں اس میں ایک شملہ مرچ کو کاٹا گیا تو اس کے اندر ایک اور اگتا ہوا شملہ مرچ موجود ہے وہ بھی ہرے رنگ کا جبکہ یہ شملہ مرچ لال ہے۔

کُتا باسکٹ کے اوپر

آپ بھی یہی سوچ رہے ہیں نہ کہ یہ کُتا باسکٹ بال کی باسکٹ کے اوپر کیسے پہنچ گیا اور کس قدر بیلنس کے ساتھ کھڑا ہے جیسے روز اس کا یہی کام ہو۔

ٹائر پہنا ہوا درخت

ٹائر کسی پودے کے نے پہن رکھا ہو تو سمجھ آتا ہے مگر یہ تصویر دیکھ کر تو دماغ کی چکرا جاتا ہے آخر یہ ٹائر اتنے بڑے اور شاخوں والے درخت نے کیسے پہن لیا۔

گاڑی زمین کے اندر دھنس گئی

یہ تصویر دیکھ کر لگتا ہے جیسے کسی جادوگر نے گاڑی کو زمین کے زندر ڈال دیا ہو، اتنی صفائی سے گاڑی زمین کے اندر دھنسی ہوئی ہے جیسے ڈرائیو کر کے کوئی اندر لے گیا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US