انکے چہرے کی ہڈیاں ابھی تک ٹوٹی ہوئی ہیں ۔۔ شوبز کی وہ 5 مشہور اداکارائیں جن کی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچ گئی

image

ہر انسان کی زندگی میں کئی ایسے واقعات واقع ہو جاتے ہیں جو عمر بھر کیلئے انکے لیے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں اور ان سے انکی زندگی ہی بدل جاتی ہے۔ آج ہم ان پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جن کے جسم کی ہڈیاں کسی نہ کسی حادثے میں ٹوٹ گئیں اور اوہ اب ویسے ہی زندگی گزارہے ہیں۔

کبریٰ خان:

کبریٰ خان کے نام سے کون واقف نہیں ، ہر کوئی انکی اداکاری اور خوبصورتی کا قائل ہے۔حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے چہرے کی کافی ہڈیاں اندر سے کرچی کرچی ہیں کیونکہ ان کا 18 سال کی عمر میں ایک حادثہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ناک کی ہڈی، آنکھ کے اوپر کی ہڈی اور گال کی ہڈی ٹوٹی ہوئی۔ جس پر انکا کہنا ہے کہ وہ اس وجہ سے ہمیشہ خوف زدہ رہتی ہیں کہ کچھ اور نہ ہو جائے۔

عائشہ عمر:

2015 میں عائشہ ہمر اظفر رحمان کیساتھ حیدرآباد ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں کہ انکا ایک بہت برا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں عائشہ عمر کی گلے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اونکا ایک ہاتھ بھی بری طرح متاثر ہوا یہی وجہ ہے کہ گلے کی ہڈی تو ٹھیک ہو گئی لیکن انکا زخمی ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے کچھ لمبا ہے۔ اور آج بھی انکے دونوں ہاتھوں کی لمبائی میں بہت فرق ہے اور وہ اسی کیساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ اور اظفر رحمان کو سر پر اور جسم پر کئی ایک مقام پر چوٹیں آئیں مگر وہ جلد صحتیابی کی طرف چلے گئے۔

جویریہ عباسی:

جویریہ عباسی سن 2000 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے ان کے پورے جسم پر کافی چوٹیں ائیں اور انکی کئی سرجریاں بھی کی گئیں کیونکہ انکے جسم کی کئی ہڈیاں پوری طرح سے ٹوٹ گئیں تھیں لیکن اللہ پاک انہیں صحت عطا کی اور وہ ٹھیک ہو گئیں۔ مگر آج بھی انکے جسم پر زخموں کے نشانات واضح ہیں۔

مومل خالد :

مومل خالد کو انکی زندگی ایک بہت بڑا دھچکا دیا جب وہ اپنے منگیتر کیساتھ رود پر سفر کر رہی تھیں تو انکی کار دوسری کار کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ دونوں بہت زیادہ زخمی ہو گئے لیکن مومل خالد کا تو ہاتھ ٹوٹ چکا تھا اور چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں مگر انکے منگیتر شاہ زیب مگسی زندگی اور موت کی جنگ ہار گئے اور موت کے منے میں چلے گئے۔یہ حادثہ اداکارہ مومل خالد کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا اور اسی صدمے کیساتھ وہ کئی ایک سال تک جیتی رہی ہیں۔

حریم فاروق:

خوبصورت اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کئی ایک انٹرویسز میں کہہ چکی ہیں کہ حال ہی میں ہونے والے انکے کار ایکسیڈنٹ میں یہ بری طرح زخمی ہو چکی تھیں اور جلد سے جلد صحتیاب ہونے کیلئے انہوں نے اچھا سئ اچھا کھانا کھانا چروع کر دیا جو کہ انکے جسم کو توانائی دے نہ کے انہیں موٹا کرے اور یہی وجہ ہے کہ ایک تو میں بہت جلد صحتیاب ہو گئی اور میراوزن بہت تیزی سے گر نا شروع ہو گیا۔ اور اس طرح اس حادثے نے مجھے اگر زخم دیے تواسی مجھے فائدہ بھی پہنچایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts