کہیں بچوں نے باپ کی دوسری شادی کروائی تو کہیں کوئی 15 شادیاں کر کے پکڑا گیا۔۔ جانیے ان منفرد اور حیرت انگیز واقعات کے بارے میں جس نے سب خو حیران کر دیا

image

شادیاں تو بہت دیکھیں ہونگی آپ سب نے جس میں دلہا اور دلہن منفرد انداز کی بدولت توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، اسی طرح کئی شادیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جس میں جوڑے کی اینٹری ہی اس شادی کو منفرد بنا دیتی ہے۔

مگر چند ایسی شادیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ اپنی نوعیت کی منفرد شادیاں اور تقریب تھیں۔

والدین کی شادی میں نومود بیٹا بھی شریک:

حافظ آباد میں شہری اپنے ولیمے میں اپنے نومولود بچے کو بھی لے آئے۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا اور یہ بچہ بھی اسی جوڑے کا تھا جس کی ولیمہ کی تقریب تھی۔

حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے وکیل ریان رؤف اور ان کی اہلیہ انمول کے ولیمے کی تقریب میں ان کا 2 ماہ بچہ بھی موجود تھا۔

جوڑے کے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی تھی، تاہم دلہے ریان رؤف کا کہنا ہے کہ ولیمہ کی تقریب گزشتہ سال 14 مارچ کو ہونا تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریب منسوخ کرنا پڑگئی تھی، چونکہ یہ تقریب ہمارے اپنے ہال میں ہونا تھی تو سب کا خیال تھا کہ اگر 14 مارچ کو نہیں تو ایک دو دن بعد اس تقریب کو منعقد کر لیں گے مگر کسے معلوم تھا کہ یہ لاک ڈاؤن طویل ہونے جا رہا ہے۔

جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو اس وقت میری بیوی امید سے تھی اور اس وقت تقریب کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ جنوری 2021 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد میری اہلیہ انمول جو کہ بیوٹیشن ہیں، ہم دونوں نے ولیمہ کی تقریب کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیا تھا۔

ہمارے اس فیصلے پر ہمارے والدین بھی نہ صرف تیار تھے بلکہ خوش بھی تھے۔ اس طرح ہمارے ولیمے کی تقریب میں ہمارا بیٹا بھی موجود تھا۔ شادی شدہ بچوں نے باپ کی دوبارہ شادی کر وائی:

چوہدری افضل ایک ایسے ہی باپ ہیں جن کی اہلیہ کے گزر جانے پر بچوں نے اپنے باپ کی دوبارہ شادی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے چوہدری افضل ایک ادارے میں چیف انجینئیر ہیں جبکہ 2010 میں ان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ چوہدری افضل کے بچوں کا کہنا تھا کہ امی کی وفات کے بعد ابو بہت چپ چپ سے ہو گئے تھے، وہ آفس سے گھر اور گھر سے آفس ہی جایا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر کسی موضوعات پر زیادہ بات چیت نہیں کرتے تھے۔

اسی لیے ہم نے ابو کی دوسری شادی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ چوہدری افضل کے تمام بچے شادی شدہ ہیں، یہی وجہ تھی کہ بچوں کو پریشانی تھی کہ ابو اپنی طبیعت کا صحیح طرح دھیان نہیں رکھ پا رہے ہیں۔

دوسری شادی کے لیے مریم نامی خاتون ان کی جیون ساتھی بنی ہیں۔ مریم بھی ایک بیوہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ چوہدری افضل کی بیٹی سنبل کا کہنا تھا کہ میری امی کی وفات کے بعد ابو بہت افسردہ ہو گئے تھی، کسی کام میں دل نہیں لگ رہا تھا، لیکن اب شادی کے بعد ابو واپس سے ایک خوش گوار اور نارمل زندگی کی طرف چل پڑے ہیں۔

ہم سب بچوں نے خوشی کے ساتھ اپنے والدین کی دوبارہ شادی کرائی ہے۔

پندرہ شادیاں کرنے والا شخص:

ساہیوال میں ایک ایسا واقعہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص 15 شادیاں کر چکا تھا مگر ساری شادیاں فراڈ نکلیں۔ جی ہاں، یہ حیرت انگیز واقعہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص فیصل حسین خود کو کنوارا ظاہر کر کے سفید پوش خاندانوں کو لوٹتا تھا۔

ملزم فیصل حسین کے اس گھناؤنے جرم میں اس کا بیٹا بھی شامل تھا، تاہم پندرہویں شادی کے موقع پر بھانڈا پھوٹ گیا۔

پندرہویں شادی کے بعد بیوی کو شک ہوا جس پر سسرالیوں نے فیصل کے بارے میں تحقیقات کی، معلوم یہ ہوا ہے کہ ملزم فیصل کی یہ پندرہوں شادی ہے۔ سسرالیوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم فیصل کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پندرہویں بیوی کی جانب سے ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم فیصل شادی کے بہانے سسرالیوں کو لوٹتا تھا، ملزم بیویں کو دھمکی دی کر سسرال والوں سے پیسے بٹورتا تھا۔ جبکہ ملزم کے ساتھ اس کی پہلی بیوی اور بیٹا بھی اس جرم میں شامل تھا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا تاہم مرکزی ملزم فیصل تاحال فرار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US