ویسے تو کئی ایسی کہانی سنی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات ایک دوسرے کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔ یہ مدد اس وقت کی جاتی ہے جب وہ مالی طور پر مشکلات کا شکار ہوتے ہی۔
لیکن آج ایک ایسے مشہور اداکار کا ذکر کریں گے جس نے باقاعدہ مدد کرنے پر سلمان خان، اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مشہور بھارتی اداکار گووندا کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اپنے دور میں گووندا جانے مانے اداکار تھے جبکہ ڈیمانڈ میں بھی تھے۔ لیکن ان پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب گووندا کے پاس کام نہیں تھا۔
وہ معاشی طور پر کمزور ہو رہے تھے جس کی انہیں شدید پریشانی تھی۔ اسی حوالے سے گووندا نے بھارتی فلم ڈائریکٹر ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا۔
گووندا کا کہنا تھا کہ مجھے کام کی تلاش تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس سے کام مانگوں؟ تب مجھے ڈیوڈ کا خیال آیا۔ اگر میں ڈیوڈ سے کام مانگوں گا تو مجھے شرم نہیں آئے گی۔ اور پھر ڈیوڈ نے فورا سلمان خان کو فون کیا کہ گووندا کو کام چاہیے۔ اس طرح ڈیوڈ نے مجھے کام دلوایا۔
گووندا کا مزید کہنا تھا کہ اس سب میں میں سلمان خان اور ان کی پوری فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ سلمان کی فیملی جتنی خوبصورت اور حسین ہیں اس سے بھی زیادہ حسین ان کا دل ہے۔میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔