سعود میری جان بچانے کے بچائے دھکا دے کر نکل گیا... شفقت چیمہ اپنے ساتھ پیش آیا جان لیوا واقعہ سناتے ہوئے رو پڑے

image

پاکستانی اداکار شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹس کرنے کے لئے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہیں۔ جدید سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے انھیں کافی تکلیفوں اور حادثوں کا شکار بھی ہونا پڑتا ہے

سعود نے مجھے دھکا دیا اور...

شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے منجھے ہوئے اداکار ہیں۔ شفقت نے فضا علی کے پروگرام میں شوٹنگ کے خطرناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "فلم دل سنبھالا نہ جائے کہ شوٹنگ کے وقت انھیں راول ڈیم پر ایک ایسا سین شوٹ کرنا تھا جس میں سعود کو ان پر کودنا تھا۔ سین کی شوٹنگ کے دوران دلدلی زمین میں ہونے کی وجہ سے سعود کا بوجھ وہ سہہ نہیں سکے اور 12 یا 14 فٹ دور چلے گئے تھے یہاں تک کہ ان کے پیر بھی زمین پر نہیں لگ رہے تھے شفقت چیمہ کہتے ہیں "میں نے سعود سے کہا مجھے بچا لو کیوں کہ مججے تیرنا نہیں آتا تھا لیکن سعود کو تیرنا آتا تھا۔ لیکن سعود نے مجھے دھکا دے کر دور کیا اور خود تیر کر آگے چلا گیا" یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے شفقت چیمہ باقاعدہ رو پڑے۔ شفقت چیمہ نے مذید بتایا کہ میں چلاتا رہا کہا لوگوں مجھے بچا لو لیکن کوئی آگے نہیں آیا البتہ شفقت کا بھائی ندیم چیمہ وہاں موجود تھا اور میری حالت دیکھ کر وہ مجھے بچانے کے لئے آیا لیکن اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا اس لئے وہ بھی میرے ساتھ پانی میں ڈوب گیا" شفقت کہتے ہیں کہ ایک آدمی جسے اللہ نے فرشتہ بنا کر بھیجا تھا اس نے اچانک آکر مجھے اور میرے بھائی کو پانی سے نکالا اس کے بعد ہمیں کچھ ہوش نہیں تھا کیونکہ ہمارے پھیپھڑوں میں پانی بھر چکا تھا

شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے پسندیدہ ولن میں سے ایک ہیں ان کی عمر 59 سال اور کیریئر تقریباً تیس سالوں پر مشتمل ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts